9 جولائی، 2020، 3:27 PM

امریکہ کے ناپاک منصوبوں میں بے بنیاد الزامات اور جھوٹے پروپیگنڈے شامل ہیں

امریکہ کے ناپاک منصوبوں میں بے بنیاد الزامات اور جھوٹے پروپیگنڈے شامل ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کو ہتھیار لے جانے والی ایرانی کشتی کو پکڑنے کے بارے میں امریکی دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا اور بے بنیاد الزامات عائد کرنا امریکہ کی پرانی خصلت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کو ہتھیار لے جانے والی ایرانی کشتی کو پکڑنے کے بارے میں امریکی دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا اور بے بنیاد الزامات عائد کرنا امریکہ کی پرانی خصلت ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکیوں کو معلوم ہے کہ ان کے پاس سکیورٹی کونسل میں ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندیوں میں توسیع کے لئے کوئی بہانہ نہیں ہے لہذا امریکہ  نے یمن کے لئے ہتھیار بھیجنے کا بہانہ بنایا ہے۔  امریکہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے ذریعہ عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے اور ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ قائم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب نے گذشتہ پانچ برس سے یمن کا مکمل محاصرہ کررکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں ۔ امریکہ و سعودی عرب کو یمن میں اپنے ہولناک اور بھیانک جنگی جرائم کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔

News Code 1901471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha