لداخ کی وادی گلوان سے چين اور بھارت نے اپنی اپنی فوجیں پیچھے ہٹا لیں

چین اور ہندوستان نے لداخ کی وادی گلوان سے اپنی اپنی فوجیں ڈیڑھ ڈیڑھ کلومیٹر پیچھے ہٹا لی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین اور ہندوستان نے لداخ کی وادی گلوان سے اپنی اپنی  فوجیں ڈیڑھ ڈیڑھ کلومیٹر پیچھے ہٹا لی ہیں۔ بھارتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے  کہ جس وادی گلوان میں چینی اور بھارتی فوج میں جھڑپ ہوئی اور بھارت کے 20 فوجی جوان مارے گئے تھے وہاں سے اب دونوں ملکوں نے اپنی فوجوں کو پیچھے ہٹالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی اور بھارتی فوجیں وادی گلوان میں اپنی موجودہ پوزیشنز سے ڈیڑھ کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہیں۔ دونوں فوجوں کے بیچ آئندہ کسی جھڑپ کا سدباب کرنے کیلئے بیچ کے علاقے کو بفرزون قرار دے دیا گیا۔ فوجیں ہٹانے کے فیصلے کے بعد دونوں ملکوں کی افواج نے اپنے عارضی کیمپ اور تنصیبات ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجوں کے پیچھے ہٹنے کے حوالے سے 6 جون کو کور کمانڈرز سطح کی میٹنگ ہوئی تھی جس کے بعد 30 جون کو تیسری میٹنگ ہوئی اور فوجوں کو پیچھے ہٹانے کا طریقہ کار طے کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اب کشیدگی میں کمی آگئی ہے۔

News Code 1901419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =