6 جولائی، 2020، 10:33 AM

امریکی نائٹ کلب میں فائرنگ کے باعث 2 افراد ہلاک

امریکی نائٹ کلب میں فائرنگ کے باعث 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے باعث دو افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، پولیس حملہ آور کو گرفتار نہیں کرسکی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے باعث دو افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، پولیس حملہ آور کو گرفتار نہیں کرسکی۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساؤتھ کیرولینا کی کاؤنٹی گرین ویلی کے ایک کلب میں پیش آیا جس میں دو ہلاکتوں کے ساتھ آٹھ افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کے بعد تمام زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس حوالے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے گرین ویلی کاؤنٹ کے پولیس افسرہوبرٹ لوئس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ عمارت کے اندر پیش آیا جس کے بعد لوگوں کا ایک بڑا ہجوم افراتفری میں عمارت سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا، فوری طور پر حملہ آور کا تعین نہیں کیا جاسکتا تاہم وہاں موجود دو افراد کو مشکوک قرار دیا گیا ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

News Code 1901393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha