مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ مارب اور البیضاء میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں سے 400 مربع کلومیٹر کاعلاقہ آزاد کرالیا ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ صوبہ البیضاء میں واقع علاقہ ردمان کو مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے اور یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب میں بھی العبدیہ علاقہ کے ایک بڑے حصہ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یمنی فورسز نے صوبہ مآرب اور البیضاء میں 400 مربع کلو میٹر کا علاقہ دشمن کے جارح اور ناپاک فوجیوں کے وجود سے پاک کردیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس تین روزہ کارروائی میں دشمن کے 250 سے زائد فوجیوں کو ہلاک ، زخمی یا قید کرلیا گیا ہے جبکہ دشمن کی 20 بکتر بند گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ