مہر خبررساں ایجنسی نے عبری اخـار ہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی وزير خارجہ مائيک پمپئو کے ٹیلیفون کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی وزير خارجہ کے ٹیلیفون کا جواب د ینے سے انکار کردیا۔ اخبـار کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اعلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ محمود عباس نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے ٹیلیفون کو قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفون مغربی پٹی کے کچھ علاقوں کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کے سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان مجازی اجلاس کے بارے میں تھا۔ فلسطینی صدر اور دیگر فلسطینی تنظیموں نے مغربی پٹی کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کے اقدام کو اعلان جنگ سے تعبیر کررکھا ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی وزير خارجہ مائيک پمپئو کے ٹیلیفون کا جواب دینے سے انکار کردیا۔
News ID 1901208
آپ کا تبصرہ