24 جون، 2020، 10:28 PM

صدر ٹرمپ نے سابق صدر بش کو احمق اور خلیل زاد کو دھوکے باز کہا

صدر ٹرمپ نے سابق صدر بش کو احمق اور خلیل زاد کو دھوکے باز کہا

امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سابق صدر بش کو احمق اور افغانستان میں امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کو دھوکے باز کہا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سابق صدر بش کو احمق اور افغانستان میں امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کو دھوکے باز کہا تھا۔ جان بولٹن کی کتاب منظرِ عام پر آگئی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کی صورتِ حال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجیوں سے کہا کہ داعش سے روس کو نمٹنے دیں۔

جان بولٹن کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ 7 ہزار میل دور ہے اور اس کے باوجود ان کا ہدف ہے، شام میں بھی روس اورایران ہی کو داعش سے نمٹنا چاہیے۔

بولٹن کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ نے افغانستان کی صورتِ حال کو خوفناک منظر قرار دیا اور کہا کہ امریکہ وہاں سے کبھی نہیں نکل سکے گا، یہ ایک ایسے احمق شخص کا کیا دھرا ہے جس کا نام جارج بش تھا۔

جان بولٹن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگ مارے گئے، کھربوں ڈالر خرچ ہو گئے اور پھر بھی امریکہ انخلاء نہیں کر پا رہا اور اب بھی امریکہ کی پٹائی ہو رہی ہے، امریکہ ہر چیز ہار چکا ہے، یہ مکمل ناکامی، زیاں اور شرم ناک ہے۔

امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر کے مطابق ایک موقع پر صدر ٹرمپ نے افغانستان میں امریکہ کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کو دھوکے باز کہا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اس مقصد کے لیے آپ کو دھوکے باز ہی کی ضرورت پڑتی ہے۔ ان دعوؤں کے بعد صدر ٹرمپ نے جان بولٹن کو بیمار کتے کے پلے سے تشبیہ دی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جان بولٹن نے ان کے خلاف کہانیاں گھڑی ہیں تاکہ انہیں برا دکھا سکیں۔

News Code 1901136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha