15 جون، 2020، 12:23 PM

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 1069 پولیس افسر اور اہلکار کورونا میں مبتلا

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 1069 پولیس افسر اور اہلکار کورونا میں مبتلا

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس کے ایک ہزار 69 افسران اور اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں، جن میں سے اب تک 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس کے ایک ہزار 69 افسران اور اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں، جن میں سے اب تک 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق کورونا کے خلاف پولیس فرنٹ لائن فورس ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد افسران اور اہلکار کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں، کورونا سے 7 جوان ہلاک جبکہ 466 افسران اور اہلکار صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے لاہور پولیس کے افسران اور جوان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جہاں 283 افسران اور اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔

News ID 1900917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha