امریکہ کی عالمی قوانین  اور ضوابط کے طریقہ کار کو کمزور بنانے کی تلاش و کوشش

ویانا میں مقیم عالمی تنظیموں ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکہ کا عالمی قوانین اور ضوابط کے طریقہ کار کو کمزور بنانے کی تلاش و کوشش کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں مقیم عالمی تنظیموں ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکہ کا عالمی قوانین  اور ضوابط کے طریقہ کار کو کمزور بنانے کی تلاش و کوشش کا سلسلہ جاری ہے۔

غریب آبادی نے اپنے انسٹاگرام صفحہ میں لکھا ہے کہ 4 دن کے بعد بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ کا اجلاس کورونا وائرس کی وجہ مجازی اور ورچوئل طریقہ سے منعقد ہوگا۔ جس میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں  ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک مجازی اجلاس میں بھی ووٹنگ کرانے کی تلاش و کوشش میں ہیں جبکہ روس اور بعض دیگر ممالک اس کے خلاف ہیں۔ غریب آبادی نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے طریقہ کار کو کمزور کرنے کی مسلسل کوشش کررہا ہے۔

News Code 1900862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =