مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکاڈنگ میں انکشاف ہوا ہے کہ چین نے ڈبلیو ایچ او سے کورونا وائرس سے متعلق معلومات کو مخفی رکھا ہے ۔ امریکی خبررساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو کورونا وائرس کے ابتدائی دنوں میں چین سے متعلقہ معلومات کے حصول کے لیے جدوجہد کرنی پڑی تھی۔
امریکی خبر ایجنسی نے ڈبلیو ایچ او اور چین کے مابین ہونے والے گفتگو کی ریکارڈ کا حوالہ دے کر بتایا کہ 6جنوری کو ڈبلیو ایچ او حکام نے شکایت کی تھی کہ چین کورونا وائرس سے متعلق معلومات کا تبادلہ نہیں کررہا۔
چین میں ڈبلیو ایچ او کے اعلی عہدیدار گاؤڈین گلیہ نے ایک ریکارڈنگ میں کہا کہ ’ہم فی الحال اس مرحلے پر ہیں کہ چینہمیں 15منٹ پہلے ہی وہ معلومات دے رہا ہے جو چینی میڈیا پر نشر ہونے والی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہماری قیادت اور عملے نے تنظیم کے قواعد و ضوابط کی تعمیل میں دن رات کام کیا ہے تاکہ تمام ممبر ممالک کے ساتھ یکساں طور پر معلومات شیئر کی جاسکے اور حکومتوں کے ساتھ تمام سطح پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ