25 مئی، 2020، 11:50 AM

افغان صدر اشرف غنی کا 2 ہزار طالبان دہشت گردوں کو رہا کرنے کا اعلان

افغان صدر اشرف غنی کا 2 ہزار طالبان دہشت گردوں کو رہا کرنے کا اعلان

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عید الفطر کے موقع پر ہونے والی جنگ بندی کے دوران 2 ہزار طالبان دہشت گردوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی  نے عید الفطر کے موقع پر ہونے والی جنگ بندی کے دوران 2 ہزار طالبان دہشت گردوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت طالبان کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

افغان صدر کے ترجمان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جنگ بندی کے ردعمل میں ان کے 2 ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے عیدالفطر پر افغان حکومت سے 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ صدر اشرف غنی نے اس جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان فورسز جنگ بندی کی شرائط کا احترام کریں گی۔

News Code 1900432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha