13 مئی، 2024، 11:42 PM

امریکہ: فلسطین کے حامی طلباء نے اسرائیل نواز کامیڈین کی تقریر کا بائیکاٹ کیا

امریکہ: فلسطین کے حامی طلباء نے اسرائیل نواز کامیڈین کی تقریر کا بائیکاٹ کیا

شمالی کیرولینا کی ایک یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی طلباء نے گریجویشن کی تقریب میں تقریر کے لئے ایک اسرائئل نواز کامیڈین کے آتے ہی احتجاجا واک اوٹ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کی شمالی کیرولینا کی ڈیوک یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی طلباء نے اسرائیل نواز کامیڈین اور ٹی وی میزبان جیری سین فیلڈ کو مدعو کیے جانے پر گریجویشن تقریب کا بائیکاٹ کیا۔

آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے ہی سین فیلڈ کو گریجویشن اسپیکر کے طور پر بلایا گیا تو درجنوں طلباء احتجاج کے طور پر پنڈال سے نکل گئے۔

تصویروں میں احتجاج کرنے والے طلباء کو فلسطینی پرچم اور مزاحمتی شال (چفیہ) کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔  سین فیلڈ نے اعتراف کیا: "آپ میں سے بہت سے لوگ سوچ رہے ہیں کہ مجھ جیسے شخص کو مدعو کرنا ناقابل یقین ہے، لیکن مجھے یہ کہنا ضروری ہے کہ ان خیالات کے لیے بہت دیر ہو چکی ہے!"

سین فیلڈ نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ہمیشہ صیہونی حکومت کی کھل کر حمایت کی ہے۔ انہوں نے دسمبر 2023 میں مقبوضہ فلسطین کا سفر کیا۔

ڈیوک یونیورسٹی کے ترجمان نے احتجاج کرنے والے طلباء کے اقدامات کے جواب میں کہا کہ "ہم اپنے طلباء کے گہرے جذبات کو سمجھتے ہیں اور ڈیوک میں ہر ایک کے پرامن طریقے سے اپنی رائے کے اظہار کے حق کا احترام کرتے ہیں۔

دریں اثناء امریکہ بھر میں فلسطین کے حامی طلباء کے زبردست مظاہروں کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے پرتشدد طریقے سے بڑی تعداد میں طلباء کو گرفتار کر لیا۔ 

غزہ کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مذمت میں ہونے والے زبردست مظاہروں اور غیر معمولی دھرنوں کے نتیجے میں کولمبیا اور جنوبی کیرولینا سمیت کئی یونیورسٹیوں میں گریجویشن کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

News ID 1923925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha