13 مئی، 2024، 11:21 PM

بھارت، اشتہاری ہورڈنگ گرنے سے تین ہلاک 59 زخمی

بھارت، اشتہاری ہورڈنگ گرنے سے تین ہلاک 59 زخمی

ممبئی میں اشتہاری ہورڈنگ گرنے کی وجہ سے 3 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں سڑک کے کنارے نصب اشتہاری ہورڈنگ گرنے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ممبئی میں طوفانی بارش اور آندھی کی وجہ سے سائن بورڈ گرگیا اور سڑک کے کنارے واقع عمارت اور متعدد گاڑیاں نیچے آئیں۔

موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 59 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

بورڈ گرنے کی وجہ سے تباہ ہونے والی عمارت کے نیچے سے اب تک مجموعی طور پر 69 افراد نکالے جاچکے ہیں جبکہ مزید افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اشتہاری بورڈ کی اونچائی 100 میٹر تھی۔

حادثے کے بعد پولیس اور امدادی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

News ID 1923936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha