مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی داخلی سیکورٹی کے ادارے شاباک کے سربراہ نے طوفان الاقصی میں حماس کے مقابلے صہیونی حکومت اور سیکورٹی اداروں کی شکست کا اعتراف کرلیا ہے۔
رونین بار نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے دوران اسرائیلی عوام کی حفاظت میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پہلے اپنی سیکورٹی پر فخر ہوتا تھا لیکن حماس کے حملوں کے مقابلے میں ہم شکست کھاگئے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک حماس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران شاباک کے دس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم 7 اکتوبر کو ہونے والی شکست کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس کے مطابق پلان بناسکیں۔
آپ کا تبصرہ