20 مئی، 2020، 3:27 PM

افغانستان میں وہابی دہشت گردوں کے مسجد پر حملے میں 10 نمازی جاں بحق

افغانستان میں وہابی دہشت گردوں کے مسجد پر حملے میں 10  نمازی جاں بحق

افغانستان کے صوبے پروان میں ایک مسجد پر حملے میں 7 نمازی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ صوبے خوست کی مسجد سے باہر نکلنے والے ایک خاندان پر فائرنگ میں 3 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے پروان میں ایک مسجد پر حملے میں 7 نمازی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ  صوبے خوست کی مسجد سے باہر نکلنے والے ایک خاندان پر فائرنگ میں 3 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ادھر تخار میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 9 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان میں باجماعت نماز کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 نمازی جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب صوبے خوست میں ایک مسجد سے نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکلنے والے خاندان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 سگے بھائی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 2 دیگر رشتہ دار زخمی ہیں۔

ادھر صوبے تخار کی چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں  کے حملے میں 9 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام نے جوابی کارروائی میں 40  طالبان دہشت گردوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

News Code 1900322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha