20 مئی، 2020، 3:09 PM

سعودی عرب نے کوڑوں کی سزا ختم کردی

سعودی عرب نے کوڑوں کی سزا ختم کردی

سعودی عرب کی وزارتِ انصاف کی جانب سے گزشتہ روز تمام عدالتوں کو ایک حکم نامہ ارسال کیا گیا ہے جس میں انہیں سعودی عدالتِ عظمیٰ کے تازہ فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے آئندہ سے وہ کوڑے لگانے کی سزا نہیں دیں گی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارتِ انصاف کی جانب سے گزشتہ روز تمام عدالتوں کو ایک حکم نامہ ارسال کیا گیا ہے جس میں انہیں سعودی عدالتِ عظمیٰ کے تازہ فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے آئندہ سے وہ کوڑے لگانے کی سزا نہیں دیں گی ۔ سعودی عرب کی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ اب سعودی عرب میں جرمانہ ، قید یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ ماتحت عدالتوں کے نظام میں ایک شاہی فرمان کے ذریعے کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی سپریم کورٹ کے جنرل کمیشن نے عدالتوں کےلیے رہنما اصولوں پر مشتمل ہدایت نامہ بھی جاری کیا تھا جس میں ماتحت عدالتوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مختلف جرائم کے مرتکب افراد کو آئندہ کوڑے مارنے کے بجائے ان پر صرف جرمانہ عائد کرسکیں گی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سعودی عرب میں وہابی ثقافت کو ختم کرکے ملک میں مغربی ثقافت کوفروغ دے رہے ہیں۔

News ID 1900316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha