مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا پر چین کی طرفداری کا الزام عائد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی میڈیا پر برس پڑے اور امریکی سی بی ایس میڈیا ٹی وی پر چین کی طرف داری کا الزام لگا دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سی بی ایس چین اور پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے وائرس کا دفاع کررہا ہے اور میرے خیال میں وہ چین میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدرامریکی میڈیا پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں۔ دو ہفتے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو لنگڑا قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ امریکی میڈیا صرف جعلی خبریں نشر کرتا ہے لیکن اگر میڈیا کو جارحانہ سوالات ہی پوچھنا ہیں تو بریفنگ کا کوئی فائدہ نہیں۔گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹاسک فورس نے اپنا کام بخوبی نبھایا مگر اب اس میں تبدیلی کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ