8 مئی، 2020، 12:34 PM

افغان حکومت نے 900 سے زائد طالبان کو آزاد کردیا

افغان حکومت نے 900 سے زائد طالبان کو آزاد کردیا

افغان حکومت نے قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے 900 سے زائد طالبان دہشت گردوں کو آزاد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکومت نے قطر میں  امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے 900 سے زائد طالبان دہشت گردوں کو آزاد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان دہشت گردوں کی رہائي امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر میں  29 فروری کو طے کیے گئے معاہدے میں شامل قیدیوں کے تبادلے کے پروگرام کا حصہ ہے جس میں درجنوں افغان سکیورٹی اہلکاروں کو بھی رہا کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے افغانستان کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے بتایا ک اب تک افغان جیلوں سے 9 سو 33 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔  دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاد نے بتایا کہ بدلے میں کابل انتظامیہ کے ایک سو 32 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ قیدیوں کے تبادلے کے باوجود طالبان کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوا تھا جس میں طے پایا تھا کہ افغان حکومت طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے طالبان حکومت کے ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔

News Code 1900010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha