7 مئی، 2020، 5:45 PM

قطر میں امریکی نمائندے کی طالبان رہنما ملا عبدالغنی سے ملاقات

قطر میں امریکی نمائندے کی طالبان رہنما ملا عبدالغنی سے ملاقات

افغان امن عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی قطر میں طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان امن عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی قطر میں طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں قیدیوں کی رہائی، افغانیوں کے درمیان مذاکرات اور امن معاہدے پر بات ہوئی۔ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق زلمے خلیل زاد نے ملا برادر سے افغان طالبان قیدیوں کے تبادلے، بین الافغان مذاکرات اور امریکہ طالبان امن معاہدے سے متعلق بات چیت کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سہ ملکی دورے میں زلمے خلیل زاد قطر کے بعد بھارت اور پاکستان کا دورہ کریں گے، زلمےخلیل زاد پاکستانی اور بھارتی حکام سے ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1899984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha