29 اپریل، 2020، 12:13 PM

امریکی نائب صدر ماسک پہنے بغیر اسپتال پہنچ گئے

امریکی نائب صدر ماسک پہنے بغیر اسپتال پہنچ گئے

امریکی نائب صدر مائیک پنس کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرتے ہوئے اسپتال پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرتے ہوئے اسپتال پہنچ گئے۔ مائیک پنس معروف اسپتال میں بغیر ماسک پہنے پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ موجود تمام افراد نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جس اسپتال میں گئے وہاں کا قانون ہے کہ ہر آنے والے شخص کو ماسک پہننا لازم ہے۔ مائیک پنس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں موجود مریضوں اور عملے سے ملنا ضروری تھا اس لئے ماسک نہیں پہنا۔ ان کا اور ان کے ساتھ رہنے والے افراد کا باقاعدگی سے کورونا ٹیسٹ ہوتا رہتا ہے۔

News Code 1899777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha