23 اپریل، 2020، 12:48 PM

آذر بائیجان باکو میں پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا

آذر بائیجان باکو میں پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا

آذربائیجان میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد پروازیں بند ہونے کے سبب مشکلات کا شکار ہے اور وطن واپسی کیلیے بے چین ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آذربائیجان میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد پروازیں بند ہونے کے سبب مشکلات کا شکار ہے اور وطن واپسی کیلیے بے چین ہیں ۔آذر بائیجان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا تعلق کاروباری طبقے سے ہے، آذر بائیجان میں پھنسے پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے وطن واپسی کیلیے یکطرفہ کرایہ 85 ہزار روپے وصول کررہی ہے جو سراسر زیادتی ہے، پاکستان پہنچنے کے بعد 15 روز قرنطینہ میں رہنے کے اخراجات الگ مانگے جارہے ہیں جبکہ آذر بائیجان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے پاس روز مرہ کھانے تک کے پیسے نہیں ہیں۔ ادھر پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی جارہی ہے اور بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، پاکستانیوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں اور ان کی وطن واپسی میں ہر ممکنہ مدد فراہم کریں۔

News ID 1899624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha