14 اپریل، 2020، 4:06 PM

کورونا وائرس کا خطرہ سوائن فلو سے دس گنا زیادہ ہے

کورونا وائرس کا خطرہ سوائن فلو سے دس گنا زیادہ  ہے

عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او" نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک دہائی قبل پھیلنے والی مہلک وبا سوائن فلو سے بھی دس گنا زیادہ خطرناک ہے، اس لیے حفاظتی اقدامات میں غفلت اور سستی نہ کی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او"  نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک دہائی قبل پھیلنے والی مہلک وبا سوائن فلو سے بھی دس گنا زیادہ خطرناک ہے، اس لیے حفاظتی اقدامات میں غفلت اور سستی نہ کی جائے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ایڈہانوم نے جنیوا میں ماہرین سے کی جانے والی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ تحقیق اور ثبوتوں سے ثابت ہوا ہے کہ کورونا وائرس ایک دہائی قبل پھیلنے والی وبا سوائن فلو سے 10 گنا زیادہ خطرناک ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اب تک ہونے والی تحقیقات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہےکہ کورونا وائرس مجمع میں پھیلتا ہے، اس لیے ممالک کو لاک ڈاؤن میں نرم کرنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق اب بھی بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جنہیں ہم سیکھ رہے ہیں۔عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی بروقت تشخیص، مریض کو دوسرے سے الگ کرنے اور بہت بڑی آبادی کو ایک دوسرے سے دور رکھ کر اس وبا پر کنٹرول پایا جا سکتا ہے۔

News Code 1899402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha