24 مارچ، 2020، 9:27 PM

ایران کی سرحد بغیر ڈاکٹروں کی ٹیم کی مدد قبول کرنے سے معذرت

ایران کی سرحد بغیر ڈاکٹروں کی ٹیم کی مدد قبول کرنے سے معذرت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے فرانس کے ڈاکٹروں کی سرحد بغیر ٹیم کی مدد قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان  نے فرانس کے ڈاکٹروں کی سرحد بغیر ٹیم کی مدد قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فرانس کے ڈاکٹروں کی سرحد بغیر ٹیم ایران کے ایک طبی مرکز میں 48  تختوں پر مشتمل ایک موبائل طبی مرکز قائم کرنا چاہتی تھی ۔ جبکہ ایران کے پاس 10 ہزار تختوں پر مشتمل طبی مراکز موجود ہیں اوراسپتال کے بعد استراحت کے مقامات پر بھی  10 ہزار تختوں پر مشتمل مراکز موجود ہیں اور 48 تختوں سے ایران کی مشکل حل ہونے والی نہیں۔  لہذا ایران کو ڈاکٹروں کی سرحد بغیر ٹیم کی مدد کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔ ایرانی وزارت صحت کے حکام نے ڈاکٹروں کی سرحد بغیر ٹیم کے ارکان کی ہمدردی اور تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔

News ID 1898867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha