مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپالی حکومت نے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو مہم جوئی کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے بند کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیپال کی حکومت نے 14 مارچ سے 30 اپریل تک کوہ پیماؤں کے اجازت نامے منسوخ کردئیے۔ نیپال ماؤنٹ ایورسٹ پر مہم جوئی کرنے والوں کو اجازت نامے جاری کر کے تقریباً 4 ملین ڈالر کماتا ہے۔ نیپالی وزیر اعظم کے دفتر کے سکریٹری نارائن پرساد بیدار نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ حکومت نے 30اپریل تک تمام سیاحتی ویزے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سیزن کی مہم جوئی کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔
نیپالی حکومت نے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو مہم جوئی کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے بند کردیا ہے۔
News ID 1898568
آپ کا تبصرہ