9 مارچ، 2020، 6:29 PM

اٹلی کے فوجی سربراہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

اٹلی کے فوجی سربراہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

اٹلی کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سالواتور فارینا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں ان کے گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سالواتور فارینا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں ان کے گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔چین کے بعد کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی کے آرمی چیف کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

اطلاعات کے مطابق اطالوی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سالواتور فارینا میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں ان کے گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ آنے کے باعث وہ خود کو قرنطینہ کر رہے ہیں۔ ان کی جگہ چیف آف سٹاف جنرل فیڈریکو بوناٹو کو آرمی چیف کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

واضح  رہے کہ اٹلی میں اتوار کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے 133 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے باعث مرنے والوں کی مجموعی تعداد 366 ہوگئی ہے۔ ایک ہی دن میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 5 ہزار 883 سے بڑھ کر 7 ہزار 375 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں تیزی سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے حکومت نے ایک کروڑ 60 لاکھ لوگوں کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

News ID 1898471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha