22 فروری، 2020، 9:28 PM

داعش سے منسلک خاتون کا چرچ میں بم نصب کرنے کے منصوبہ کا اعتراف

داعش سے منسلک خاتون کا چرچ میں بم نصب کرنے کے منصوبہ کا اعتراف

لندن پولیس نے کہا ہے کہ داعش سے منسلک ایک خاتون نے 2 دہشت گردی کے جرائم کا اعتراف کیا ہے جس میں سینٹ پال کیتھیڈرل چرچ پر بم حملے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن پولیس نے کہا ہے کہ داعش سے منسلک ایک خاتون نے 2 دہشت گردی کے جرائم کا اعتراف کیا ہے جس میں سینٹ پال کیتھیڈرل چرچ پر بم حملے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش سے منسلک  36 سالہ صفیہ شیخ کو لندن پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے اور 11 مئی کو اولڈ بیلے عدالت میں انہیں سزا سنائی جائے گی۔

گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں اس پر دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس میں کسی ایسے شخص سے رابطہ کیا جانا بھی شامل تھا جو ان کے مطابق ان کی دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں مدد کرسکتا تھا۔ الزامات میں بتایا گیا کہ مذکورہ خاتون نے دھماکہ خیز مواد کے لیے ایک ہوٹل کو ہدف کے طور پر منتخب کیا اور پھر دوسرے بم دھماکے کے لیے سینٹ پال چرچ کا انتخاب کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے داعش سے بیعت کے لیے خطوط بھی لکھے تھے جبکہ پولیس کے مطابق ان پر دوسرا الزام دہشت گردی پر اکسانے پر مبنی مواد کو پھیلانے کا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل 2 فروری کو لندن میں چاقو زنی کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے اس حملے کی ذمہد اری داعش نے قبول کی تھی۔

News Code 1898059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha