مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو موٹر وے پر سرگودھا کے قریب حادثہ پیش آیا تاہم وہ اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے ۔ سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کے حادثے کی خبر اوسز انرجی کے ڈائریکٹر اسامہ قریشی نے شیئر کی جس کے بعد ان کے چاہنے والے ان کی خیریت دریافت کر نے لگے۔26 دسمبر 2016 کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات ہونے والے آصف غفور ڈی جی ISPR کے فرائض کی مدت پوری ہونے کے بعد جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) اوکاڑہ تعینات ہیں۔

پاکستانی فوج کے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو موٹر وے پر سرگودھا کے قریب حادثہ پیش آیا تاہم وہ اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے ۔
News Code 1897613
آپ کا تبصرہ