مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کورونا وائرس سے سوء استفادہ کرنے پر امریکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشکل وقت میں چین کے ساتھ کھڑا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے چین کے وزير خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کورونا وائرس کو کنٹرول ميں کرنے کے سلسلے میں چینی اقدامات کی تعریف کی اور اس مشکل گھڑی میں ایران کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے داخلی اور خارجی سطح پر کوروناوائرس کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں فارس شعر بھی رقم کرتے ہوئے کہا کہ " بنی آدم اعضائے یکدیگرند ، کہ در آفرینش ز یک گوہرند " " چون عضوی بدردآورد روزگار ، دگر عضو ہا را نماند قرار "
ایرانی وزير خارجہ نے چینی ضرب المثل بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران چین کے ساتھ کھڑا ہے۔
آپ کا تبصرہ