مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں پھیلنے والےکورونا وائرس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس وائرس کی وجہ چمگادڑ کا سوپ اور زندہ چوہوں کو کھانا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق چین کے شہر ووہان کی مارکیٹ سے ملنے والی چمگادڑ کی ایک قسم " فروٹ بیٹ" ، " کورونا وائرس" کے پھیلنے کا سبب بنی جو اب ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے جو افراد اس شکایت کےساتھ اسپتال پہنچے تھے ان کا تعلق مقامی ہول سیل مچھلی مارکیٹ سے تھا جہاں مرغیاں، گدھے، بھیڑیں، خنزیر، اونٹ، لومڑیاں، بیڈ جر، چوہے ، کانٹوں والا چوہا ، بلیوں ، بھیڑیے اور دیگر رینگنے والے جانور دستیاب ہوتے ہیں۔ ووہان میں موجود اس مارکیٹ کو گزشتہ سال کے دسمبر میں بند کر دیا گیا تھا جسے اب سیل کر کے سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ادھر غذائی سائنسدان بھی اس بات کا پتہ لگا رہے ہیں کہ چوہے اور سانپ کھانا اس وائرس کی وجہ ہو سکتا ہے، سانپ بھی ووہان کی ان مارکیٹس میں با آسانی دستیاب ہوتے ہیں۔ ماہرین کی جا نب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائر س جنگلی چمگادڑوں سے سانپوں میں منتقل ہوا ہوگا جنہیں جنگلوں سے شکار کر کے لانے کے بعد ان مارکیٹس میں بیچا جاتا ہے ۔
آپ کا تبصرہ