15 جنوری، 2020، 2:09 PM

پاکستان ےک صوبہ پنجاب میں 90 ہزار افراد کو کتوں نے کاٹ لیا

پاکستان ےک صوبہ پنجاب میں 90 ہزار افراد کو کتوں نے کاٹ لیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع میں گذشتہ ایک سال کے دوران 90 ہزار لوگوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع میں گذشتہ ایک سال کے دوران 90 ہزار لوگوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔ اطلاعات کے مطابق صرف لاہور میں 6 ہزار افراد نے ویکسی نیشن کرائی، رواں ماہ کے پہلے 2 ہفتوں میں بھی ایک ہزار افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آوارہ کتوں کا راج ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق صوبے پنجاب میں گزشتہ سال کے دوران تقریباً 90 ہزار افراد کو کتوں نے کاٹا جبکہ صرف لاہور میں 6 ہزار افراد نے اینٹی ریبیز ویکسی نیشن کرائی۔

سرکاری حکام کے مطابق صوبے میں صرف ایک ڈاک بائیٹ ویکسی نیشن سینٹر ہے جو لاہور میں برڈوڈ روڈ پر واقع ہے، صوبے بھر سے کتے کے کاٹے کے شکار افراد کو ویکسی نیشن کے لیے اسی سینٹر میں لایا جاتا ہے۔

شہری آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے عدم تخفظ کا شکار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اضلاع کی انتظامیہ اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کا خاتمہ اور متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

News ID 1897042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha