پاکستانی وزیر خارجہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج تہران میں ایرانی وزير خارجہ کے ساتھ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج تہران میں ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وزير خارجہ کل ایران پہنچے جہاں انھوں نے پہلے مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زيارت کا شرف حاصل کیا اور اس کے بعد وہ تہران پہنچ گئے جہاں انھوں نے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔  پاکستانی وزیر خارجہ  نے آج ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقہ میں امن و صلح کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و صلح اور کشیدگی کو دور کرنے کا خواہاں ہے ایرانی وزير خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ کی کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے کی سلامتی کو برباد کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہیں اور خطے میں حقیقی امن و صلح غیر علاقائی طاقتوں کے خطے سے انخلا کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

News Code 1896999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =