مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایران اور جاپان دونوں باہمی تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ظریف ایرانی صدر کے ہمراہ جاپان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے جاپانی حکام کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کو مفید اور مثبت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان اور ایران باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم جاپانی وزیر اعظم کی میزبانی اور شب یلدا مشترکہ منانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور جاپان دونوں باہمی تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
News ID 1896355
آپ کا تبصرہ