12 دسمبر، 2019، 10:30 AM

رہبر معظم کی معاشرے میں نماز کے ذریعہ نفسیاتی سلامتی اور نشاط پیدا کرنے پر تاکید

رہبر معظم کی معاشرے میں نماز کے ذریعہ نفسیاتی سلامتی اور نشاط پیدا کرنے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز کے اجلاس کے نام اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں معاشرے میں نماز کے ذریعہ نفسیاتی سلامتی اور نشاط پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز کے 28 ویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں معاشرے میں نماز کے ذریعہ نفسیاتی سلامتی اور نشاط پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: نماز اللہ تعالی کی بہت بڑی اور حیرت انگیز نعمت ہے جو اس نے ہمیں ہدیہ کے طور پر عطا کی ہے اور ہمیں اللہ تعالی کی اس عظیم نعمت کے ذریعہ معاشرے میں نفسیاتی سلامتی اور نشاط کی راہیں ہموار کرنی چاہییں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: یہ ہدیہ ہمیں تکلیف اور فریضہ کی شکل میں دیا گیا ہے اور ہمیں اللہ تعالی کی اس عظیم نعمت پر شکر بجالانا چاہیے کہ اس نے ہمیں اپنے ساتھ ہمکلام ہونے کے لئے عظیم تحفہ عنایت کیا ہے۔

News ID 1896118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha