29 اکتوبر، 2019، 11:08 PM

لبنان کے وزیراعظم عہدے سے مستعفی ہوگئے

 لبنان کے وزیراعظم عہدے سے مستعفی ہوگئے

لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے حکومت مخالف پُرتشدد مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے حکومت مخالف پُرتشدد مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم سعد حریری نے عوامی احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور صدر میشل  عون کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اعلان براہ راست نشر ہونے والی اپنی ایک تقریر میں کیا جس کے بعد لبنان کی سڑکوں پر موجود احتجاجی مظاہرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مہنگائی، کرپشن اور عوام مخالف حکومتی پالیسیوں پر رواں ماہ سے شروع ہونے والا احتجاج پُرتشدد ہوگیا تھا، ہزاروں شہریوں نے بیروت اور طرابلس سمیت لبنان کے تمام ہی بڑے شہروں کی مرکزی شاہراہوں پر ڈیرے ڈال دیئے تھے اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری تھا جس پر 4 وزرا مستعفی اور ایک اتحادی جماعت نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

News ID 1894979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha