مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دورے پر ہیں ۔ جہاں انھوں نے آج سہ پہر کو آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی ، تجارتی اور انرجی کے شعبوں ميں تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ صدر روحانی کل بروز جمعہ باکو میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے اور اس اجلاس کے ضمن ميۂں بعض دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں بحث و تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی آذربائیجان کے دورے پر ہیں ۔ جہاں انھوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔
News ID 1894848
آپ کا تبصرہ