ڈونلڈٹرمپ کی سی این این کے خلاف ہرجانےکا دعویٰ دائر کرنے کی دھمکی

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی مبینہ جانب دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا گروپ کے خلاف ہرجانےکا دعویٰ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے معروف امریکی  نشریاتی ادارے سی این این کی مبینہ جانب دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا گروپ کے خلاف ہرجانےکا دعویٰ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ڈونلڈٹرمپ کے وکیل چارلس ہارڈر نے سی این این کے صدراور ایگزیکٹو اسٹاف کو خط لکھ کر کہا ہے کہ سی این این نے ڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کے معاملے پر انتہائی جانب دارانہ رپورٹنگ کی اور ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں میڈیا کی جانب سے مسلسل غیر منصفانہ، بے بنیاد، غیر اخلاقی اور غیر قانونی حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ٹرمپ کے وکیل نے سی این این کو خبردار کیا کہ اگر اس نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو اس پر بھاری ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا جائے گا۔

ادھر سی این این نے ٹرمپ کے خط کو عوامی مشہوری کا حربہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

News Code 1894700

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =