13 اکتوبر، 2019، 1:48 PM

صدر روحانی کا سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم کا استقبال / دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات

صدر روحانی کا سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم کا استقبال / دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں پاکستانی وزير اعظم کا استقبال کیا جس کے بعد اجلاس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں ، جہاں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں پاکستانی وزير اعظم کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے اجلاس میں  دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم معاملات پر مشاورت ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کوتیار ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان ، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

News Code 1894538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha