30 ستمبر، 2019، 5:01 PM

جمال خاشقجی کے قاتل انصاف سے بھاگ رہے ہیں/ خاشقجی کی لاش کہاں ہے؟

جمال خاشقجی کے قاتل انصاف سے بھاگ رہے ہیں/ خاشقجی کی لاش کہاں ہے؟

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے کچھ قاتل انصاف سے بھاگ رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ولیعہد جمال خاشقجی کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں سعودی عرب بتائے خاشقجی کی باقیات کہاں ہیں؟۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے کچھ قاتل انصاف سے بھاگ رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ولیعہد جمال خاشقجی کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ ترکی گزشتہ برس استنبول میں سعودی قونصلخانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے پیچھے چھپا سچ سامنے لانے کی کوشش کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اب تک جاننا چاہتا ہے کہ جمال خاشقجی کی لاش کہاں ہے اور یہ آپریشن کس نے کیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ قتل سعودی عرب میں پس پردہ طاقتوں کے ایجنٹس نے کیا۔

صدر اردوغان نے کہا کہ سعودی ایجنٹس کی جانب سے صحافی کا قتل 21ویں صدی کا سب سے زیادہ بااثر اور متنازع حادثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی پوچھتا رہے گا کہ "جمال خاشقجی کی باقیات کہاں ہیں؟ سعودی صحافی کی موت کے حکم نامے پر کس نے دستخط کیے تھے؟ کس نے 2 طیاروں میں سوار 15 قاتلوں کو استنبول پہنچایا تھا؟ " ۔ خیال رہے کہ ترک صدر نے بیان ایک ایسے وقت میں دیا جب 2 اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کے قتل کو ایک برس ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد صحافی خاشقجی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کے اب انکار کررہے ہیں۔ جبکہ جمال خاشقجی کے قتل میں ممحد بن سلمان کے قریبی محافظ اور مشیر شامل ہیں۔

News Code 1894197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha