8 ستمبر، 2019، 11:32 AM

پاکستان، چین اور افغانستان کا دہشت گردی کے خلاف کارروائی پر اتفاق

پاکستان، چین اور افغانستان کا دہشت گردی کے خلاف کارروائی پر اتفاق

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزراء خارجہ نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزراء خارجہ  نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی پر اتفاق کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاک، افغان، چین سہ فریقی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں سہ فریقی تعاون پر جاری پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تینوں ممالک نے باہمی سیاسی اعتماد کے لیے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا جب کہ مفاہمتی عمل، علاقائی امن و استحکام، ترقی اور ربط تعاون فیصلے کے اہم نکات ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سہ فریقی سطح پر افغان شہروں کابل، قندوز، بغلان اور فرح میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے  تینوں ممالک نے علاقائی صورتحال کا احاطہ اور افغان امن کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا، کانفرنس میں امریکہ، افغان طالبان مذاکرات کا بھی جائزہ لیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ افغان فریقین، افغان حکومت و طالبان مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، کوئی ملک اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

News ID 1893589

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha