کشمیر میں 33 ویں دن بھی کرفیوں اور پابندوں کا سلسلہ جاری

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 33 روز بھی مسلسل کرفیو اور پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی حکومت نے کشمیری عوام سے شہری اور انسانی حقوق کو سلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 33 روز بھی مسلسل کرفیو اور پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی حکومت نے کشمیری عوام سے شہری اور انسانی حقوق کو سلب کرلیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پابندیوں نے کشمیریوں کی روز مرہ زندگی، جذبات اور ذہنی حالت کو بری طرح متاثر کیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج شہریوں پر دکانیں اور کاروبار کھولنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ بھارت نے جنت نظیر وادی کو جیل میں بدل دیا ہے، خاردار تاروں میں لپٹی کشمیریوں کی زندگی بد سے بدتر ہوگئی ہے۔ کشمیریوں کے ساتھ بھارت کے ظالمانہ سلوک کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1893530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =