3 ستمبر، 2019، 7:04 PM

کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک کشتی میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک

کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک کشتی میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک کشتی میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک کشتی میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق کیلیفورنیا کے ساحل پر کشتی پر آگ  کل اس وقت لگی جب وہ سنٹاکروز جزیرے سے چند میٹر کے فاصلے پر لنگر انداز ہوئی تھی، آگ لگنے کے وقت کشتی میں 33 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔امریکی حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث کشتی تباہ ہوچکی ہے، حادثے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دیگر مسافروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔             

News ID 1893452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha