26 مئی، 2024، 2:59 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں صہیونی فوجیوں کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر جگ ہنسائی

مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں صہیونی فوجیوں کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر جگ ہنسائی

صیہونی رجیم کی جارحیت کے آٹھ ماہ بعد بھی غزہ کی پٹی میں متعدد فوجیوں کی دوبارہ گرفتاری کو ایکس سوشل پلیٹ فارم کے عرب صارفین نے سراہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی گروپ:
 قسام بریگیڈز کے ترجمان "ابو عبیدہ" کے کل رات کے پیغام نے قابض فوج کے خلاف مزاحمت کے پیچیدہ آپریشن اور غزہ کی پٹی میں متعدد صیہونیوں کی گرفتاری کے بارے میں فلسطینیوں اور دنیا کے آزاد لوگوں میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑا دی ۔ 

الجزیرہ نیوز چینل  نے اتوار کی صبح شہید عزالدین قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی فورسز نے ہفتے کی شام شمالی غزہ میں گھات لگا کر  ایک پیچیدہ آپریشن میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی  جب کہ کئی ایک کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی مجاہدین کے اس عظیم کارنامے کی سوشل میڈیا خصوصاً ایکس کے صارفین نے بڑے پیمانے پر تعریف کی۔

مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں صہیونی فوجیوں کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر جگ ہنسائی

ایک صارف ادھم شرقاوی نے اس سلسلے میں لکھا: صہیونی فوجی اپنے قیدیوں کو چھڑانے کے لیے غزہ گئے تھے لیکن وہ خود اسیر ہو گئے۔ اس کہانی بہت لمبی ہے۔

مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں صہیونی فوجیوں کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر جگ ہنسائی

الرادع المغربی نامی ایک مراکشی صارف نے لکھا: صہیونی میڈیا کے مطابق قسام فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے اسرائیلی فوجی بحری اسپیشل فورس کی ایلیٹ کلاس کے اہلکار تھے جنہیں shayetet13 کہا جاتا ہے۔ ان فورسز نے چند ماہ قبل صہیونی قیدیوں کی تلاش اور ان کی رہائی کے لیے اپنا خصوصی آپریشن شروع کیا تھا۔

مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں صہیونی فوجیوں کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر جگ ہنسائی

ادھم ابو سلمیہ نامی صارف نے ایک خصوصی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا: "قسام فورسز، پرانی چپلیں اور سادہ لباس پہنے، ایک مسلح صہیونی فوجی کو زمین پر گھسیٹ رہی ہیں۔" اللہ کے شیروں اور شیطان کے چیلوں میں فرق ہے۔

مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں صہیونی فوجیوں کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر جگ ہنسائی

 ایک اور عرب صارف رضوان الاخرس نے اس سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہاکہ غزہ کی پٹی پر تقریباً آٹھ ماہ تک جارحیت کے بعد بھی صہیونی غاصب نہ صرف اپنے قیدیوں کو رہا کرنے میں ناکام رہے ہیں بلکہ قسام بٹالینز کے ہاتھوں نئے فوجی گرفتار کروا بیٹھے۔ یہ کارروائی ایک ایسے علاقے میں ہوئی جہاں وحشیانہ حملوں اور شدید محاصرے کا مشاہدہ کیا گیا۔ یہ فلسطینی مجاہدین کی بہت بڑی فتح ہے۔

مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں صہیونی فوجیوں کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر جگ ہنسائی

احمد فوزی نے فلسطینی فورسز کے ہاتھوں صہیونی فوجیوں کی گرفتاری کا خصوصی پوسٹر دوبارہ شیئر کیا۔

مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں صہیونی فوجیوں کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر جگ ہنسائی

ایک اور عرب صارف نے اس حوالے سے لکھا: خدا القسام فورسز اور ان کے کمانڈروں سے راضی ہو جنہوں نے ہمارے دلوں کو سکون بخشا۔ فلسطینی مزاحمت زمین پر خدا کا معجزہ ہے۔

ابراہیم محمد الوارث نے ایک پوسٹ میں لکھا: اس منفرد آپریشن نے ہمیں یہ محسوس کرایا کہ آٹھ ماہ کے بعد ہم ایک بار پھر 7 اکتوبر کی تاریخ دہرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں صہیونی فوجیوں کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر جگ ہنسائی

آیت عرابی نے اس سلسلے میں تاکید کی: صیہونی ڈائپر فوج ایک شکست سے دوسری بڑی اور رسواکن سخت شکست کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انشاء اللہ یہ جنگ اس جارح حکومت کی زندگی کا خاتمہ ثابت ہو گی۔

ترک صارف محمد اردگان نے بھی اس بارے میں لکھا: یہ ان بندروں کا انجام ہے جو اپنے آقاؤں کو تنگ کرتے ہیں

News ID 1924323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Amer 07:54 - 2024/05/27
      0 0
      Our prophet Muhammad PBUH had said expelled the Jews from the land of Arab