پشاور میں فائرنگ سے دو بھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے ریگی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے دو بھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے ریگی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے دو بھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ ریگی کی حدود ملازئی میں پیش آیا ہے، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد زندگی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

News Code 1893191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =