23 اگست، 2019، 7:44 PM

بھارت کا کشمیر میں فرضی اور جھوٹے آپریشن کرنے کا منصوبہ

بھارت کا کشمیر میں فرضی اور جھوٹے آپریشن کرنے کا منصوبہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت ، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے اور فرضی آپریشن کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت ، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے اور فرضی آپریشن کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پرپاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا دعوے کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد کشمیر میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعویٰ ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں تاہم یہ دعوے کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے اور فرضی آپریشن کرے گا۔

News ID 1893167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha