سندھ میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شمال مغربی شہر لاڑکانہ کے ایک گھر میں رشتے کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے شمال مغربی شہر لاڑکانہ کے ایک گھر میں رشتے کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یار محمد کالونی میں پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر جتوئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو قتل اور 2 کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع کا شاخسانہ ہے جبکہ حملہ آوروں کا تعلق گاڈہی قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔علاقہ ایس ایس پی کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر لی گئی ہے اور توقع ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ہلاک شدگان میں ماں، باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں جبکہ 2 بیٹے زخمی ہیں، جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

News Code 1893000

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =