13 اگست، 2019، 1:07 PM

کراچی میں واقع ایک گھر سے 4 بھائیوں کی لاشیں برآمد

کراچی میں واقع ایک گھر سے 4 بھائیوں کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے لانڈھی میں بابر کانٹا کے قریب واقع ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ چاروں افراد آپس میں بھائی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں بابر کانٹا کے قریب واقع ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ چاروں افراد آپس میں بھائی ہیں۔ ایس ایس پی ملیر عمرفان بہادر کے مطابق یہ چاروں افراد آپس میں بھائی ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ ان چاروں کی موت جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ پشین سے تعلق رکھنے والے ان چاروں بھائیوں کی گھر سے جب لاشیں ملیں، تو ان کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی ۔اہل محلہ نے پولیس کو بتایا کہ جب انہوں نے کمرے کا دروازہ کھولا تو کمرے میں دھواں بھرا ہوا تھا، متوفی رات کو جنریٹر چلا کر سوئے تھے، بظاہر لگتا ہے کہ موت جنریٹر کا دھواں کمرے میں بھرنے سے ہوئی۔ مرنے والے بھائیوں کی شناخت انور، عثمان، عمر اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، جو پشین سے محنت مزدوری کے لیے کراچی آئے تھے۔

News ID 1892901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha