8 اگست، 2019، 7:55 AM

بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل امریکہ کو اعتماد میں نہیں لیا

بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل امریکہ کو اعتماد میں نہیں لیا

امریکہ نے کشمیر کے بارے میں پیدا ہونے والے بحران کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل مودی سرکار نے امریکہ کو کسی بھی سطح پر اعتماد میں نہیں لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ  نے کشمیر کے بارے میں پیدا ہونے والے بحران کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل مودی سرکار نے امریکہ کو کسی بھی سطح پر اعتماد میں نہیں لیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے خصوصی حیثیت کے خاتمے سے قبل بھارت نے امریکہ کو اپنے اقدام سے متعلق پیشگی اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ  اس سے متعلق بھارتی میڈیا پر زیرگردش ان خبروں میں بالکل صداقت نہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے رواں برس فروری میں امریکہ کو اپنے اقدام سے آگاہ کردیا تھا۔ کشمیر کے حوالے سے بھارتی مؤقف کی علمی سطح پر مذمت اور تشویش کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1892782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha