بھارتی لوک سبھا میں کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا بل منظور

بھارتی لوک سبھا نے کشمیرکو دو حصوں میں تقسیم کرنے اور اس کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لیے جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن بل 2019 ء بھاری رائے شماری سے منظور کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی لوک سبھا نے کشمیرکو دو حصوں میں تقسیم کرنے اور اس کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لیے جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن بل 2019 ء بھاری رائے شماری سے منظور کرلیا ہے۔لوک سبھا میں مذکورہ متنازع بل کے حق میں 367 جبکہ مخالفت میں صرف 67 ووٹ پڑے جبکہ پارلیمنٹ میں کوئی بھی رکن پارلیمنٹ غیر حاضر نہیں تھا۔ واضح رہے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے پر بھارتی وزیر داخلہ نے اسے " تاریخی"  قانون سازی قرار دیا جس کے تحت کشمیر پر بھارت کا براہ راست کنٹرول ہوگا۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل راجیا سبھا میں پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صدر نے بل پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ادھر کشمیر میں دوسرے روز بھی مواصلاحات کے سارے نظام معطل ہیں۔

News Code 1892753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha