2 اگست، 2019، 11:17 AM

بینکاک میں 3 مختلف مقامات پر متعدد دھماکوں میں 2 افراد زخمی

بینکاک میں 3 مختلف مقامات پر متعدد دھماکوں میں 2 افراد زخمی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں 3 مختلف مقامات پر متعدد دھماکے سنے گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں 3 مختلف مقامات پر متعدد دھماکے سنے گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔تاحال واقعہ میں دیگر زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تھائی پولیس کا کہنا تھا کہ وہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز سرکاری دفتر اور وسطی بینکاک کے دیگر 2 مقامات پر سنی گئی۔واضح رہے کہ بینکاک خطے کی سکیورٹی صورتحال پر آسیان اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جہاں آسیان کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بظاہر گھریلو ساختہ بم سوان لوانگ ضلع میں پھٹا جس کے نتیجے میں 2 خاکروب زخمی ہوئے۔

News Code 1892625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha