پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو تمام پروازوں کے لیے بحال کردیا

پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے بند کی گئی فضائی حدود کو 28 روز بعد تمام ملکی اور غیرملکی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے بند کی گئی فضائی حدود کو 28 روز بعد تمام ملکی اور غیرملکی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کردیا۔ رواں ماہ کے آغاز میں اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سے جزوی طور پر پروازوں کا آپریشن بحال کیا گیا تھا۔ تاہم اب تمام ایئرپورٹس سے ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشنز شیڈول کے مطابق بحال ہوجائے گا لیکن ٹرانزٹ پروازیں معطل رہیں گی۔ خیال رہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں 27 فروری کو تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے لیے پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی، جس کے بعد پروازوں کا آپریشن معطل ہوگیا تھا۔ ہوائی جہاز کمپنیوں کے لیے جاری حالیہ نوٹس میں کہا گیا کہ پاکستان میں پروازوں ایئرپورٹس پر آنے اور جانے کے لیے پروازوں کا آپریشن اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے آپریشن گھنٹوں کے مطابق دستیاب رہے گا۔ تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بینکاک، کوالالمپور اور نئی دہلی کے لیے پروازیں نہیں چلیں گی۔

News Code 1889191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =