محمود قریشی اور جان بولٹن کا فون پر رابطہ

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکہ کے مشیر قومی سلامتی کی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پلوامہ واقعے کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو شمالی کوریا کی قیادت سے اہم مذاکرات میں مصروف تھے لیکن اس کے باوجود کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان اور بھارت کی قیادت سے رابطے میں رہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی 26 فروری کی دراندازی پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی تھی ، بھارت کی دراندازی اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی منافی ہے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور اسی لیے وزیر اعظم نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا۔

News Code 1888765

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =